تندوری چکن

تندوری چکن

گوگی خالہگوگی خالہ 21 Jun 2024

ہماری تندوری چکن کی ترکیب کو پکانے کے لیے صرف 7 مراحل!

آج ہم تندوری چکن لگس بنا رہے ہیں۔ یہ ایک کلاسک ایشیین ڈیش ہے، اور کسی بھی موقع پر بنا کر انجوائے کرسکتے ہیں۔

ویڈیو:

تندوری چکن لگس۔

اجزاء:

  • ½ چائے کا چمچ نمک
  • ½ چائے کا چمچ پسی ہوئی مرچ
  • ½ چائے کا چمچ لہسن پاؤڈر
  • ½ چائے کا چمچ ادرک پاؤڈر
  • ¼ چائے کا چمچ ہلدی پاؤڈر
  • ¼ چائے کا چمچ انگلش مسٹرڈ
  • 1 کھانے کا چمچ چکن جلفریزی مکسڈ
  • 1 کھانے کا چمچ ٹماٹر پیوری
  • 2 کھانے کا چمچ تندوری مصالحہ
  • 4 کھانے کا چمچ سورج مکھی کا تیل
  • آدھا لیموں
  • اور 4 درمیانے سائز کے چکن لگس، سکن کی ساتھ کٹ لگی ہوئی آپ بوچر سےکہیں کٹ لگادے ۔ بس انہیں بتا دیں کہ آپ کو تندوری کٹ مارک چاہیے یا انہیں ایک تصویر دکھا دیں۔

مراحل:

  1. اجزاء شامل کریں۔
  2. پھر سب مصالحوں کو مکس کر کہ چکن پر اچھی طرح لگایئں۔
  3. ڈھانپیں اور رات بھر فریج میں رکھیں۔
  4. اگلے دن، اوون کو 220 ڈگری سیلسیس پر 7 منٹ کے لیے سے گرم کریں۔
  5. چکن کو فریج سے نکالیں پھر اسے 20 منٹ کے لیے اوون میں رکھ دیں۔
  6. 20 منٹ کے بعد، اسے نکال کر دوبارہ ڈھانپیں اور اوون میں 15 منٹ کے لیے دوبارہ رکھ دیں۔
  7. 15 منٹ کے بعد، اوون کو بند کر دیں لیکن ڈش کو 10 منٹ کے لیے اندر ہی رہنے دیں تاکہ سیٹ ہو جائے۔

پھر اسے نکال لیں اور آپ کی تندوری چکن لگس تیار ہیں۔

نوٹ: ہر مرحلہ کے لیے oven کو 220 ڈگری سیلسیس پر سیٹ کریں۔